تحریک انصاف شمالی پنجاب کی قیادت کا وفاقی وزیر عامر کیانی پر غیر مشروط اور بھرپور اعتماد کا اظہار

پارٹی کارکنان اورعامر کیانی میں کسی قسم کے اختلافات گمراہ کن اور بے بنیاد پروپیگنڈہ قرار

منگل 13 نومبر 2018 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کی قیادت نے وفاقی وزیر عامر کیانی پر غیر مشروط اور بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کارکنان اورعامر کیانی میں کسی قسم کے اختلافات کو گمراہ کن اور بے بنیاد پروپیگنڈہ قرار دیا ہے شمالی پنجاب نے متفقہ قرار داد کے ذریعے عامر کیانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے یہ قرار داد گزشتہ روز تحریک انصاف پوٹھوہار ٹائون کے اجلاس میں پیش کی گئی تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و صدر پوٹھوہار ٹائون ساجد علی قریشی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پوٹھوہار ٹائون کے جنرل سیکریٹری چوہدری نذیراورسینئر نائب صدر سردار آصف کے علاوہ راجہ ثاقب اور چوہدری امجد سمیت بڑی تعداد میں مقامی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی اجلاس کی تفصیل بتاتے ہوئے ساجد قریشی نے کہا کہ عامر کیانی کارکنوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں اورشمالی پنجاب میں پارٹی کی بے مثال کامیابی انکی محنت کا ثمر ہے اورتمام پارٹی عہدیدارو کارکنان ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی سے خائف بعض عناصر بے بنیاد پروپیگنڈہ کے ذریعے تحریک انصاف اور بالخصوص وفاقی وزیر عامر کیانی کے ساتھ اختلافات کا تاثر دینا چاہتے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ایسے گمراہ کن پروپیگنڈہ سے عامر کیانی اور کارکنان کے درمیان فاصلے پیدا نہیں کئے جاسکتے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں