ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے والے ملزم کوقید و جرمانہ کی سزا

منگل 13 نومبر 2018 23:47

راولپنڈی13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے والے ملزم کوقید و جرمانہ کی سزا سنادی ہے، منگل کوعدالت نے تھانہ اے این ایف میں درج 2کلو گرام پیروئن بیرونی ملک سمگل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد احمد کو 32ماہ قید سخت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے، ملزم پر کارگو کے ذریعے ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کا الزام تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں