کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی کی 10ماڈل یونین کونسلز میں 2000پودے لگانے کا فیصلہ

بدھ 14 نومبر 2018 23:26

راولپنڈی 14نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پی ایچ اے نے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی کی 10ماڈل یونین کونسلز میں 2000پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے،گزشتہ روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے وفد نے چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود سے ملاقات کی اور کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے شہر میں صفائی کے حوالے سے بہترین انتظامات پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو سراہا،اور کہا کہ ہم سب نے ملکر اس کلین اینڈ گرین پروگرام کو کامیاب بنا نا ہے،اور شہریوں کو بھی بھرپور ترغیب دیکر اس مہم میں شامل کرنا ہوگا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں صفائی اور پی ایچ اے شجرکاری کے حوالے سے اپنی کوششوں کو مزید تیز کریگا،اور دونوں ملکر شہر کی دس ماڈل یونین کونسلوں میں 2000پودے لگائینگے،اور اس حوالے سے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی کہ ہر ایک شہری بھی اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا خیال رکھے اور ایک پودا ضرور لگائے، وفاقی اور صوبائی حکومت صفائی کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہیں،شہریوں کو بھی اس مہم میں اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا،کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں