راولپنڈی، ناجائز منافع خوروں اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی، دولاکھ روپے سے زائد کے جرمانے

جمعرات 15 نومبر 2018 15:20

راولپنڈی ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے ناجائز منافع خوروں اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 48 افراد کو دولاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے، انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول لسٹ کے مطابق اشیاء خردونوش فروخت نہ کرنے والے متعدددکانداروں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز بھی جاری کئے ہیں۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ملیحہ جمال کی سربراہی میں ضلع راولپنڈی شہر و کینٹ اور ملحقہ تحصیلوں کے اسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیا جاتاہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں 144چھاپے مارے گئے اور اس دوران 48 افراد کو پرائس لسٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دو لاکھ چودہ ہزار پانچ سے روپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کینٹ و شہر میں پھل اور سبزی فروشوں کی طرف سے صارفین کیلئے کوئی پرائس لسٹ آویزاں نہیں کی جاتی اور دکاندار اپنی اپنی مرضی سے اشیاء فروخت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتطامیہ سے اپیل کی کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے گلی محلوں میں موجود مارکیٹوں میں بھی چھاپے مارے جائیں تاکہ عوام انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی پرائس لسٹ کے مطابق پھل وسبزیاں خرید سکیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں