راولپنڈی ،ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی وسیم رفیق کا سول جج یاسر محمود کے ہمراہ سینٹرل جیل اڈیالہ کا دورہ

جج صاحبان نے خواتین اور نو عمر لڑکوںکی بیرکوں سمیت کچن اور صفائی کا معائنہ کیااور مختلف اداروں کے تعاون سے چلنے والی تربیتی اور دیگر کلاسوں کو بھی چیک کیا

جمعرات 15 نومبر 2018 23:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وسیم رفیق نے سول جج یاسر محمود کے ہمراہ سینٹرل جیل اڈیالہ کا دورہ کیا جہاں پر جج صاحبان نے خواتین اور نو عمر لڑکوںکی بیرکوں سمیت کچن اور صفائی کا معائنہ کیااور مختلف اداروں کے تعاون سے چلنے والی تربیتی اور دیگر کلاسوں کو بھی چیک کیااس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر بھی موجود تھے معزز ججوں نے جیل میں دیئے جانے والے کھانے کا معیارچیک بھی کیا اور جیل میں کئے جانے اقدامات پرسپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر کی تعریف کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 32 حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم دیاجس پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام32 اسیران کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں