راولپنڈی‘ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو تیل کی فراہمی پر پابندی عائد

جمعہ 16 نومبر 2018 22:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) راولپنڈی میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو تیل کی فراہمی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کے نام ایکلیٹرمیں یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق کہا گیا ہے کہ راولپنڈی شہر میں تمام پیٹرول پمپ مالکان کو تحریری طور پرمطلع کیا جائے کہ بغیر ہیلمٹ کے کسی بھی موٹر سائیکل سوار کو پیٹرول فروخت نہ کیا جائے اور اس بات کو مزید احکامات ملنے تک یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں