تھانہ صدر بیرونی کے علاقے قریشی آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

جمعہ 16 نومبر 2018 23:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے قریشی آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے ،ملزم موقع سے فرار جبکہ ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق جمعہ کی شام راجہ عامرنامی نوجوان راولپنڈی کے علاقے گرجاروڈ کے رہائشی اپنی ہمشیرہ کے گھر جا رہا تھا کہ قریشی آباد کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر وہ موقع پر جاں بحق ہوا۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ پولیس افسران نے جائے وقوعہ پر پہہنچ کر معائنہ کیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ راجہ عامر کے لواحقین کی جانب سے کچھ نام بتائے جا رہے ہیں مگر تفتیش مکمل ہونے سے قبل کسی کو مقدمہ میں نامزد نہیں کیا جائے گا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں