بانی تحریک تکمیل پاکستان محمود علی کے کردار کو اپنا کر حکمران عوام اور ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، طاہر بصیر تبسم

مرحوم نے اپنی ساری زندگی پاکستان اور تکمیل پاکستان کیلیے وقف کی، تحریک تکمیل پاکستان یوتھ ونگ کے صدر کا برسی پر بیان

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) تحریک تکمیل پاکستان یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر ملک طاہر بصیر تبسم نے بانی تحریک تکمیل پاکستان اور سابق وفاقی وزیر محمود علی مرحوم کی بارہویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام مین کہا ہے کہ محمود علی نے اپنی ساری زندگی سادگی، عوام کی خدمت اور پاکستان سے محبت کرنے میں صرف کی۔ انھوں نے قائد اعظم کیساتھ ملکر تحریک پاکستان کیلیے کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

اور قیام پاکستان کے بعد بنگہ دیش کو واپس پاکستان کا حصہ بنانے کیلیے مصروف عمل رہے۔ طاہر بصیر تبسم کا کہنا تھا کہ مرحوم اپنے کردار اور عملی زندگی سے بتایا کہ وقت کی کیا اہمیت ہے، سادگی اور عوامی خدمت کیسے کی جا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا محمود علی کیساتھ متعدد پروگرام میں شرکت کا موقع ملا، ملاقاتیں ہوئی، ان کے دل میں صرف اور صرف پاکستان کی محبت کی جھلک دیکھی۔ موجودہ حکمرانوں کو چاہئے کہ محمود علی کی زندگی پر عمل پرا ہوں، ان کر کردار کو اپنائیں، تب ہی جاکر ملک اور عوام کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں