ما ہ مقد س کو شیا ن شا ن طر یقے سے منا نے کے لئے تمام تر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیر

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیر نے کہا ہے کہ ما ہ مقد س کو شیا ن شا ن طر یقے سے منا نے کے لئے تمام تر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیںعید میلاد النبی کے مو قع پر عو ام کو پر امن ما حول کی فر اہمی کے ساتھ ان میں محبت اور رواداری کے سبق کو عا م کر نے کے لئے تمام مسا لک کے علماء کر ام کو آن بورڈ لیا گیا ہے بعثت نبی کی خو شی کے اس مو قع پر شہر یوں کے جان و ما ل کی حفاظت یقینی بنا نے کے لئے ان کے تحفظ کے ساتھ 12ر بیع الا و ل کے مر کز ی جلو س و ضلع کے د یگر تمام جلوس کے لئے سکیو ر ٹی کے فول پر و ف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیںان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے سی پی او عبا س احسن کے ہمراہ حسن ر ضا کمپلیکس میںعید میلا د النبی ﷺکے سلسلے میں منعقد ہ امن کمیٹی اجلا س کے شرکا سے خطا ب کے دوران کیا اجلا س میںعلا مہ اظہا ر بخا ر ی ،ڈ و یژ نل خطیب اقبال ر ضو ی ،قا ضی محمد ظہور الہیٰ، شو کت عباس جعفری ، علا مہ سیدزاہد عباس کاظمی،چراغ الدین شاہ،راحت کاظمی،صدر مرکزی میلاد کمیٹی شیخ طارق مسعود،شیخ حفیظ اور دیگر علما کر ام کی بڑی تعداد نے شر کت کی انہوں نے کہاکہ کمیٹی شرکا سے مشا ورت کے بعد طے پا یا ہے کہ جلو س میں میو ز یکل آ لات پر پا بندی ہو گی اور رات2 بجے تک یہ جلوس ختم کئے جا ئیں اس مو قع پرڈ و یژ نل خطیب اقبال ر ضوی و دیگر علما نے انتظا میہ کی جانب سے کئے جا نے والے اقدامات کی تعر یف کی تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے خطاب بھی کیااور اپنی تجاویز اور مشوروں سے انتظامی افسران کو آگاہ کیاانہو ں نے کہا کہ عید میلاد االنبیﷺ اتحاد و محبت اور باہمی روادری کا درس دیتا ہے بحیثیت مسلمان ہمیں ایک دوسرے کے عقائد ،نظریات اور خیالات کا احترام کرنا چاہیے ہمیں کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے دوسرے مسلک سے تعلق رکھنے والے بھائیوں کی دل آزاری ہو۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں