اسلام آباد کے ماسٹر پلان کو تبدیل کیا جا رہا ہے،وفاقی دارالحکومت میں پینے کے صاف پانی ،صحت اور تعلیم کی سہولتیں نہیں ہیں،

معاون خصوصی علی نواز اعوان کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 17 نومبر 2018 21:47

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ میٹرو بس ایک اچھا منصوبہ ہے لیکن تعلیم اورصحت پر توجہ نہیں دی گئی ، جمہوریت کی خوبصورتی لوکل گورنمنٹ سسٹم میں ہے ،میں لوکل گورنمنٹ میں رہا ہوںاور شہر کے مسائل سمجھتا ہو اس لیے عمران خان نے جو وعدہ کیا ہے اسے ضرور پورا کریں گے۔

اسلام آباد دنیا کے دس خوبصورت درالخلافہ میںسے ایک ہے جوکہ پچاس یونین کونسل پر مشتمل ہے پچھلے 58 سال سے ماسٹر پلان تبدیل نہیں ہوا اوراسے صرف چھ لاکھ آبادی کے لیے اس وقت بنایا گیا تھا۔ان خیالات کااظہار علی نوز اعوان نے ہفتہ کوراولپنڈی پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں لوگوں کے مفادات کو سامنے نہیں رکھا گیا تھا سیاست دان اپنے آپ کو نوازتے رہے ہیں،وفاقی دارالحکومت میں میں بیس لاکھ سے زائد لوگ آباد ہیں جہنیں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے،اس وقت شہر میں 30 کچی بستیاں ہیں جہنیں ابھی تک کمیونٹی میں تبدیل نہیں کیا گیا ، تیس فیصد یرقان ان کچی بستیوں میں پھیل چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم کا نظام بھی درہم برہم ہے جبکہ صحت کا نظام بھی نہ ہونے کے برابر ہے،صرف دو بڑے اسپتال موجود ہیںان میں بھی سولہ سو بیڈ لگائے گئے ہیں، ان سارے مسائل کو حل کیا جائیگا ، پی ٹی آئی ایک مشن لے کر آئی ہے،وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ میٹنگ میں بنیادی فیصلہ کر کے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کو تبدیل کیا جا رہا ہے،کوٹ ہتھیال بہارہ کہو،سوہان،کھنہ و دیگر نواحی علاقوں میں پتہ نہیں لوگ کسطرح زندہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے باسیوں کے لیے بہت بڑا پیکج کا اعلان کر رہے ہیں، لوکل گورنمنٹ کے سسٹم پر بھی کام کر رہے ہیں نیا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے، سی ڈی اے کے تمام بورڈ ممبرز پروفیشنل ہونگے اس پر کام جاری ہے۔صاف و شفاف طریقے سے نظام چلائینگے گورنمنٹ ادارے آج بھی مینوئل طریقے سے چل رہے ہیں، تمام دنیا میں نظام کمپییوٹرائزڈ ہو چکا ہے ہم بھی اس پر کام کر رہے ہیں، میٹرو سروس بہت اچھی ہے لیکن پینے کا پانی،تعلیم کا نظام خراب ہے،35 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے کوئی نیا اسپتال نہیں بنایا گیا ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں