سول جج سلیمان بدر کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار

ہفتہ 17 نومبر 2018 21:47

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) چکری انٹرچینج پر سول جج اسلام آباد سلیمان بدر کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

دوروز قبل سول جج سلیمان بدر اپنی فیملی کے ہمراہ واپس اسلام آباد آ رہے تھے جب چکری انٹرچینج پہنچے تو کرولا گاڑی میں سوار تین ملزمان نے سول جج کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کی اطلاع موٹروے پولیس کو دی گئی، پولیس نے ناکہ بندی کرنے کے بعد گاڑی کو ترنول چیک پوسٹ پر روک لیا گیا،ڈی ایس پی صدر فرحان اسلم نے بتایا کہ تھانہ چونترہ پولیس نے سول جج کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،مقدمہ میں نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقدمہ میں اقدام قتل،راستہ روکنا سمیت دیگر دفعات شامل ہیں اور گرفتار ملزمان میں جاوید اقبال،محمد عقیل اور سلمان شامل ہیں،ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان گل افشاں کالونی چکری روڈ،سواں گارڈن اور سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی کے رہائشی ہیں،ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں