رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے،چوہدری ابرار

افتتاحی تقریب سے عبدالحمید درانی ، سرداراشفاق، سردار امجد ، ملک ناصر کا خطاب

اتوار 18 نومبر 2018 18:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے، اس شعبے پر توجہ دینے سے ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا اور روزگار و کاروبار کے نئے مواقع پیداہوںگے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ابرار احمد نے اتوارکو گلبرگ گرینز میں رئیل اسٹیٹ آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں عبدالحمید درانی، مولانا ساجد حلیم، سردار اشفاق احمد، سردار امجد، راجہ علی محمد ، راجہ عمر، ملک ناصر اور بڑی تعداد میں دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ چوہدری ابرار احمد نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک میں معاشی ترقی کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں اور حکومت کی طرف سے ایسی پالیسیاں تشکیل دی جا رہی ہے جن سے غربت ، پس ماندگی اور معاشی عدم استحکام کا خاتمہ ممکن ہوگا اور میرٹ اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام میں مدد ملے گی۔ عبدالحمید درانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو اللہ تعالی نے ہر نعمت سے نوازا ہے اور حکومت کے مستحسن اقدامات سے عوامی مسائل حل کرنے اور قومی ترقی کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں