ْپاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آرٹس کونسل میں سٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا

اتوار 18 نومبر 2018 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) پاک فوج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے آرٹس کونسل کے زیراہتمام سٹیج ڈرامہ ’وطن کی مٹی گواہ رہنا‘ کے عنوان سے پیش کیا گیا جس کو ناہیدمنظور نے تحریر کیا اور رخسانہ شاہ (سپنا شاہ) نے ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

فنکاروں میں سپنا شاہ، احسان قریشی،جھلک علی، عمران رشدی، انجم عباسی، فہدعظیمی،شہبازانجم،جیا علی اورعلیان علی شامل تھے جنہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ڈرامہ دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ’وطن کی مٹی گواہ رہنا‘ کا بنیادی مقصد یہ باورکرانا تھا کہ پاک فوج کس طرح قربانیاں دے کر ملک کومحفوظ بناتی ہے اورلوگوں کا تحفظ کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں