راولپنڈی آرٹس کونسل میں فیشن ڈیزائنگ اور مصوری کے فن پاروں کی نمائش

پیر 19 نومبر 2018 17:56

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے فیشن ڈیزائنگ اور مصوری کی کلاسزکے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش کا انعقادکیا گیا۔ نمائش میں40 سے زائدطلباء وطالبات نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فیشن ڈیزائنگ کی کلاس نے مختلف ملبوسات جبکہ مصوری کی کلاس نے مختلف فن پارے تیارکئے جن میں منظرنگاری، خاکے اور عمارات شامل تھیں۔

مہمان خصوصی ناہید منظور نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل کا یہ احسن اقدام ہے کہ وہ نوجوانوں کوہنرمند بنا رہی ہے، آرٹس کونسل میں اس وقت مختلف نوعیت کے 25 قریب کورسز جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کونسل سے تربیت یافتہ نوجوان مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کورسزمیں مصوری، موسیقی، آرٹ ہینڈی کرافٹ،کمپیوٹر، فیشن ڈیزائینگ، ٹیکسٹائل ڈیزائینگ،ککنگ اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں