موجودہ حکومت کے دور میں ریل خسارے سے نکل چکی ہے ، میاں شبیر علی قریشی

گزشتہ تین ماہ کے دوران پاکستان ریلوے نی91کروڑ روپے منافع کمایا ہے،بے روز گار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے ریلوے میں بھرتی اوپن کر دی ہے، 10ہزار نئے لوگ مختلف آسامیوں پر بھرتی کیئے جارہے ہیں، حکومت50لاکھ گھر بنا کر پاکستان کے غریب اور مزدور لوگوں کو چھت فراہم کرے گی ، وزیر مملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس کاتقریب سے خطاب

منگل 20 نومبر 2018 21:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) وزیر مملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں ریل خسارے سے نکل چکی ہے اور گزشتہ تین ماہ کے دوران پاکستان ریلوے نی91کروڑ روپے منافع کمایا ہے حکومت نے بے روز گار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے ریلوے میں بھرتی اوپن کر دی ہے اور 10ہزار نئے لوگ مختلف آسامیوں پر بھرتی کیئے جارہے ہیں، حکومت50لاکھ گھر بنا کر پاکستان کے غریب اور مزدور لوگوں کو چھت فراہم کرے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی لوکو شیڈ ورکشاپ میں ریل مزدور اتحاد کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میںحکومتوں نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان تک دینے کے وعدے کئے لیکن اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں لیکن وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے نام سے لانچ کیا ہے جس کے تحت ہماری حکومت50لاکھ گھر بنا کر پاکستان کے غریب اور مزدور لوگوں کو چھت فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ اس سکیم کا فنانشل فریم ورک اگلے ایک ماہ میں مکمل ہو جائے گا میاں شبیر علی قریشی نے کہا کے مسائل کی بڑی وجہ کرپشن ہے ریلوے کے کرپٹ افسران اپنا قبلہ درست کر لیں جس کی بھی شکایت ملے گی اسے اٹھا کر باہر کر دینگے اب مزدوروں اور حکومت کے نمائندوں میں کوئی فاصلہ نہیں رہ گیا میں آج خود چل کر آپ کے پاس آپ کے مسائل سننے آیا ہوں میرے دروازے ہمیشہ لیبر کے لئے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا یہ عزم کر رکھا ہے کہ ہم نے ریل کے پہیے کو پوری قوت اور رفتار سے چلانا ہے جس کے لئے وفاقی وزیر ریلویشیخ رشیداحمددن رات محنت کر رہے ہیں اور 6نئی ٹرینیں انہوں نے چلا دی ہیں جبکہ4مزید ٹرینیں اگلے ماہ چلائی جائیں گی تقریب سے مرکزی صدر لیبر یونین ملک سلیم رضا اعوان کے علاوہ رانا آصف محمود ملک اکرام کندی رانا شمشاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر وزیر مملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں شبیر علی قریشی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سابقہ ادوار میں جو لوگ وزارت ہائوسنگ پر مسلط رہے ہیں ان کی نا اہلی کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں جن کا اب ہمیں سامنا کرنا پڑ رہا ہے حکومت ٹھلیاں ہائوسنگ منصوبہ سے متعلق جلد سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی اور اس پر پوری توجہ دی جائے گی اور بھر پور دفاع کریں گے تاکہ جن لوگوں نے اس سکیم میں پیسے جمع کروا رکھے ہیں انہیں بر وقت پلاٹ دیئے جا سکیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں