راولپنڈی، بے نظیر ہسپتال کی پارکنگ سے 6 مشکوک موٹرسائیکل برآمد

منگل 20 نومبر 2018 22:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) تھانہ وارث خان کے علاقہ بے نظیر ہسپتال کی پارکنگ سے 6 مشکوک موٹرسائیکل برآمد،پولیس نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیںپولیس ذرائع کے مطابق بینظیر اسپتال کی پارکنگ میں گزشتہ کئی عرصہ سے چھ موٹرسائیکل کھڑے تھے جن کو لینے کے لیے کوئی نہیں آیا،موٹرسائیکل مشکوک قرار دینے کے بعد وارث خان پولیس کو آگاہ کیا گیا،تھانہ وارث خان پولیس نے تمام موٹرسائیکل قبضے میں لے لیے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں