راولپنڈی : عدالت نے ڈگری سی25فیصد نمبر کم کرنے کیخلاف دائر درخواست نمٹا دی

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی دوہفتے کے اندر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ،عدالت کا حکم

منگل 20 نومبر 2018 23:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ جسٹس علی اکبر قریشی نے پنجاب یونیورسٹی میں ایل ایل بی کے داخلے کے لئے امیدوار کی ڈگری سی25فیصد نمبر کم کرنے کے خلاف دائر رٹ نمٹاتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو حکم دیا ہے کہ 2ہفتے کے اندر قانون کے مطابق فیصلہ کریں عدالت نے درخواست گزار کو ہدائیت کی ہے کہ وہ اس حوالے سی22نومبر کو پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے پاس پیش ہوں راجہ حسن رضا نے اپنے وکیل آصف کریم ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں دائر رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس نے ایل ایل بی میں داخلے کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جاری کردہ بی اے کی ڈگری پر میرٹ میں 25فیصد نمبرکم کردیئے حالانکہ پنجاب یونیورسٹی میں ایل ایل بی میں داخلے کے لئے یونیورسٹی پروفیسروں، ملازمین اور آرمی وغیرہ کے لئے 2.5فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے لیکن وکلا کیلئے کوئی کوٹہ نہ ہے حالانکہ وکلا کے لئے کم از کم ایل ایل بی میں کوٹہ لازمی ہونا چاہئے تھا جو کہ 2012 تک لاگوتھا اوراس کے بعد بلا جواز طور پریہ کو ٹہ ختم کردیا گیارٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ درخواست گزار ایک وکیل کا بیٹا بھی ہے لہٰذا اسے ایل ایل بی میں داخلے کے ساتھ وکلا کے بچوں کے لئے یہ کوٹہ دوبارہ بحال کیا جائے مذکورہ رٹ پر8نومبر کو فریقین کے وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا منگل کے روز فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے وائس چانسلر کو حکم دیا کہ قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے اور رٹ نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو ہدائیت کی کہ وہ کل (بروز جمعرات)وائس چانسلر کے روبرو پیش ہوں �

(جاری ہے)

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں