عید میلادالنبیؐ ، اڈیالہ جیل میں خواتین وارڈ میں پر وقار تقریب

منگل 20 نومبر 2018 23:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) عید میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں منگل کے روز اڈیالہ جیل میں خواتین وارڈ میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا انعقاد سوشل ویلفیئر آفیسر ثمینہ ظہور صاحبہ اور وومن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کی بھرپور کوششوں سے کیا گیا۔ جس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈیمنصور اکبر ‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی‘ اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی نعیم افضل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد نعت رسولؐ اور تقاریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین وارڈ میں موجود عورتوں بچوں اور سٹاف نے ولادت باسعادت حضور نبی کریمؐ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد نعتیہ اور تقاریری مقابلے میں شرکت کرنے والی خواتین اسیران میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور سینئر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی منصور اکبر نے آنے والے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور خواتی وارڈ میں تقریب منعقد کرنے پر سوشل ویلفیئر آفیسر اور وومن ایڈ ترسٹ اسلام آباد کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں