راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں10ملزمان گرفتار

ملزمان سے 510گرام چرس،54لیٹر کھلی شرا ب برآمد

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں10ملزمان کو گرفتار کر کے 510گرام چرس،54لیٹر کھلی شرا ب برآمد کر لی ہے اطلاعات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے ذیشان سے 300گرام چرس ،تھانہ مندرہ پولیس نے فرحان سے 210گرام چرس ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے اسد سے 06لیٹر کھلی شراب ، تھانہ بنی پولیس نے اکمل سے 5لیٹر کھلی شراب ،تھانہ صادق آباد پولیس نے صفدر سے 6کھلی شراب ، تھانہ آراے بازار پولیس نے عمر سے 8لیٹر کھلی شراب ، تھانہ ریس کورس پولیس نے شان سے 5لیٹر کھلی شراب اور البرٹ شمعون سے 6لیٹر کھلی شراب ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سہیل سے 10لیٹر کھلی شراب اور شوکت سے 8لیٹر کھلی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں