راولپنڈی پولیس کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اور گیس ریفلنگ ،پتنگ فروشوں اور آتش بازوں کے خلاف کارروائی

12 افراد کو گرفتار کر کی1 ریوالور 32بور معہ 25 روند ،42 اناراور 30 پتنگیں برآمد کر لیں

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اور گیس ریفلنگ ،پتنگ فروشوں اور آتش بازوں کے خلاف کارروائی میں 12 افراد کو گرفتار کر کی1 ریوالور 32بور معہ 25 روند ،42 اناراور 30 پتنگیں برآمد کر لیں اطلاعات کے مطابق تھانہ آر اے بازار پولیس نے ظفر سے 1 پستول 32بور،تھانہ پیر ودھائی پولیس نے نعمان سے 25 روند ،تھانہ سٹی پولیس نے سید وجاہت اور شیخ مشتاق کو گرفتار کر کی40 انار برآمد کر لیے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سول لائن پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے پر محمدنعمان کو گرفتار کرکے 2 انار برآمد کرلئے ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے غیرقانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون میں رسول خان ،اعجازخان ، حسیب خان ، کاشف ،دائود خان او ر عادل کو گرفتارکرکے آلات گیس ریفلنگ برآمد کرلئے جبکہ تھانہ مورگاہ پولیس نے محمدطار ق کو گرفتارکرکے 30 پتنگیں برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں