راولپنڈی، ڈی اے وی کالج روڈ یونین عہدیداروں کی بدمعاشی ،دکاندارکی آنکھ پھوڑدی،بھائی زخمی

ووٹ نہ دینے کی پاداش میں کاروبارتباہ کرنے پرتلے ہیں،حکومت ہمیں تحفظ ،ان کے خلاف کارروائی کرے،عمران سعید

اتوار 9 دسمبر 2018 21:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) انجمن تاجراں ڈی اے وی کالج روڈکے صدرعمران شیخ،جنرل سیکرٹری ضیاء الحق قاسم،جوائنٹ سیکرٹری حافظ ماجداوران کے 15سی20ساتھیوں نے انکروچمنٹس کی آڑمیں الیکٹرونکس کی دکان نائیس پاورکے مالکان اوران کے ملازمین پرڈنڈوں اور پائپوں سے حملہ کردیااورانہیں شدیدتشددکانشانہ بنایاجس سے عمران سعید،ہدایت اللہ انجینئر اشفاق زخمی جبکہ ان کے بڑے بھائی کی آنکھ پھوڑدی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملازمین کوبھی نہیں بخشاانہیں بھی ماراپیٹا اوردکان کے بورڈکاٹ ڈالے اوروہاں اپنے نصب کردیئے۔ہدایت اللہ، انجینئر اشفاق اورعمران سعیدنے بتایاکہ یونین عہدیدار ووٹ نہ دینے کی پاداش میں اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ان کاکاروبارتباہ کرنے پرتلے ہیں اورآئے روزحیلوں بہانوں سے لڑنے جھگڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ انہیں ان غنڈہ عناصرسے کاروباری،جانی تحفظ دلایاجائے اورقانون ہاتھ میں لینے پران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں