راولپنڈی میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

شہری مچھلی، خشک میوہ جات اور گرم پکوانوں کا استعمال کریں،طبی ماہرین

پیر 10 دسمبر 2018 17:21

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) راولپنڈی میں شدید بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب شروع ہونے والی بارش پیر کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔ٹھنڈ بڑھتے ہی شہر و کینٹ میں پکوڑوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا جبکہ شام کو شہریوں نے چکن کارن سوپ کی دکانوں کا رخ کر لیا ۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین نے شہریوں کو خصوصاً بچوں کو سرد موسم کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ڈاکٹر شیخ محمد نسیم نے کہا کہ موسم میں یکدم تبدیلی سے بڑے اور بچے یکساں متاثر ہو سکتے ہیں لہذا احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور بچوں کو گرم کپڑے پہنائے جائیں خصوصاً سکول جاتے وقت ٹوپی سے بچوں کا سرڈھانکنا چاہیے ۔ڈاکٹر نسیم نے کہا کہ جسم کو گرم رکھنے کے لیے شہری مچھلی ، خشک میوہ جات و دیگر گرم پکوانوں کا استعمال کریں اور اپنے جسم کو ڈھانپ کررکھیں ۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کوشش کی جائے کہ بازار کے بنے پکوانوں کے استعمال کے بجائے گھر میں کھانا بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں