راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا بارش کے بعد صفائی کے خصوصی انتظامات

پیر 10 دسمبر 2018 18:36

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میںگزشتہ روز ہونیوالی موسم سرما کی پہلی موسلا دھار بارش کے بعد صفائی کے خصوصی انتظامات کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

آر ڈبلیو ایم سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صفائی ورکرز کی اضافی تعداد شہر کے نشیبی علاقوں میں تعینات کر دی گئی،صفائی ورکرز نے برستی بارش میں ہی چھوٹی بڑی نالیوں کو اچھی طرح سے صاف کر دیا تاکہ شہر میں نکاسی آب کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر عمر جہانگیر کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بروقت حکمت عملی کی بدولت شہر میں کہیں بھی نکاسی آب کا مسئلہ سامنے نہیں آیا ،جہاں چھوٹی موٹی شکایات سامنے آئیں ،وہاں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ نے فوری طور پر کارروائی کرکے شکایت کو دور کردیا ،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل،سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال نے اس آپریشن کی خود نگرانی کی ،اوربارش میں شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا،انہوں نے اس موقع پر شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں