راولپنڈی، ایس ایس پی رینک کی9پولیس افسران کی ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)کے عہدے پر ترقی کی منظوری

پیر 10 دسمبر 2018 21:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پنجاب پولیس کے سنٹرل سلیکشن بورڈنے ایس ایس پی رینک کی9پولیس افسران کی ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی ہے ترقی پانے والوں میںسابق اے آئی جی ایڈمن پنجاب ایس ایس پی زبیر دریشک،ایس ایس پی (ایم ٹی) پنجاب اظہر اکرم ،پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب ایس ایس پی افضال کوثر،اے آئی جی ڈویلپمنٹ پنجاب ایس ایس پی احسن یونس ،اے آئی جی لاجسٹک پنجاب ایس ایس پی رائے بابر سعید،سی ای او سیف سٹی اتھارٹی ایس ایس پی اکبر ناصر ،سابق ڈی پی او سیالکوٹ ایس ایس پی ڈاکٹر عابد،ایس ایس پی عمران احمر اوربٹالین کمانڈر PC-7 طیب حفیظ چیمہ شامل ہیں

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں