انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مذہبی جماعت کے گرفتار21کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

پیر 10 دسمبر 2018 22:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت اور دہشت گردی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث مذہبی و سیاسی جماعت کے 21کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ پنڈی گھیپ پولیس نے مذکورہ افراد کو 24 نومبر کی شب گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا ۔ گرفتار 21 کارکنوں کے ریمانڈ کے بعد انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں.پیش کیا گیا ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو جو ڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا، ملزمان کو 23دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں