ضلع کونسل راولپنڈی کی حدود میں تجاوزات نے دوبارہ سر اٹھا لیا

بے ہنگم پارکنگ اور تجاوزات کے باعث چکری روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول

منگل 11 دسمبر 2018 18:13

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ضلع کونسل راولپنڈی کی حدود میں تجاوزات نے دوبارہ سر اٹھا لیا گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اے پی پی کو بتایاکہ ضلع کونسل راولپنڈی نے عدالتی احکامات پر چکری روڈ پر انسداد تجاوزات آپریشن کیا تھا تاھم اب تجاوز کنندگان نے دوبارہ تجاوزات قائم کر دی ہیں، لال کوٹھی ،لیاقت کالونی ،لالہ رخ کالونی ،موہڑہ چھپر ،ملک پور سے پیر مہر علی شاہ ٹائون تک تجاوزات کی بھر مار ہو چکی ہے جبکہ تجاوزات کے باعث چکری روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں