پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا انعقاد

پاکستان سیاحت اور مہم جوئی کے لیے موزوں ترین ملک ہے،علی اکبر ملک

منگل 11 دسمبر 2018 18:13

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) جنرل منیجر پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) علی اکبر ملک نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو پہاڑوں کی اہمیت اور مہم جوئی کی ترغیب وقت کی ضرورت ہے،پاکستان سیاحت اور مہم جوئی کے لیے موزوں ترین ملک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام منعقدہ تصویری نمائش کے موقع پر کیا۔

علی اکبر ملک نے کہا کہ پہاڑوں کا عالمی دن ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ معاشرے سے تعلق رکھنے والے تما م ادارے اور سماجی حلقے پہاڑوں سے حاصل ہونے والے دیرپا فوائد کے لیے مل کر کام کریں ، یہ بہترین موقع ہے کہ ان فوائد کو نہ صرف ملک و معیشت بلکہ ان علاقوں میں رہنے والے افراد کی بہتری کے لیے استعمال کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحت اور مہم جوئی کے لیے موزوں ترین ملک ہے، دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سے تین پاکستان میں موجود ہیں جن میں قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش شامل ہیں، پاکستان کے شمالی علاقہ جات مہم جوؤں کے لیے جنت کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ دنیاکی 8000 میٹرز سے بلند 14چوٹیوں میں سی5 پاکستان میں واقع ہیں جن میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو بھی شامل ہے۔ بطور قومی سیاحتی ادارہ، پی ٹی ڈی سی کی ملک میں سیاحت کی ترقی و فروغ کیلئے کی جانے والی کوششیں کسی تعارف کی محتاج نہیں،ایسے دوردراز پرفضا سیاحتی مقامات پر موٹلز قائم کیے ہیں جہاں پرائیوٹ سیکٹر سرمایہ کاری میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں