راولپنڈی،پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف کاروائی،پانچ مجرم اور چھ عدالتی مفرور گرفتار

منگل 11 دسمبر 2018 22:37

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ مجرم اور چھ عدالتی مفرور گرفتار کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم وقاص،تھانہ مری پولیس نے اشتہاری مجرم تیمور،تھانہ رتہ امرال پولیس نے اشتہاری مجرم اعجاز،تھانہ کینٹ پولیس نے اشتہاری مجرم ڈاکٹر شائد،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عدالتی مفروران ارشاد،ارسلان،سجاول ،فیاض،شہزاد اور مسماةغزالہ شاہیں کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں