راولپنڈی،مری روڈ کے تجارتی مراکز میں قائم غیر قانونی موٹر سائیکلزپارکنگ ختم کرنے کے حتمی نوٹسز

بلڈنگ بائی لاز اور پلان کے مطابق پارکنگ کا بندوبست کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

منگل 11 دسمبر 2018 22:46

راولپنڈی11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے مری روڈ کے تجارتی مراکز میں قائم غیر قانونی موٹر سائیکلزپارکنگ ختم کرنے کے حتمی نوٹسز جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد پلازہ مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرعمرجہانگیر نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ مری روڈ پر واقع موٹر سائیکلز کارپارکنگ ٹریفک میں رکاوٹ کی بڑی وجہ ہے جس کے باعث سارا دن ٹریفک جام رہتا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ غیر پارکنگ قائم کرنے والے پلازہ مالکان کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ بلڈنگ بائی لاز اور پلان کے مطابق پارکنگ کا بندوبست کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ نوٹسز کی مدت پوری ہونے کے بعد پلازہ مالکان اور غیر قانونی موٹر سائیکلز پارکنگ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں