کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا

گرفتاری سے قبل راولپنڈی آمد، ریلی نکالنے ،ضابطہ اخلاق اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کاالزام ، چوہدری تنویر ، ملک ابرار دیگر اراکین اسمبلی سمیت 22لیگی رہنما و کارکنان رہا عدالت نے سابق اراکین اسمبلی زیب النسااعوان اورشکیل اعوان سمیت 6رہنمائوں و کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا

منگل 11 دسمبر 2018 23:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) سول جج راولپنڈی سمیرا عالمگیرنے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری سے قبل راولپنڈی آمد، شہر میں ریلی نکالنے کے علاوہ ضابطہ اخلاق اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں تھانہ سٹی میںدرج مقدمہ میں نامزد مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر،سابق اراکین اسمبلی ملک ابرار، ملک افتخاراور چوہدری سرفراز افضل سمیت 22مسلم لیگی رہنمائوں و کارکنوں کو مقدمہ سے بری کر دیا ہے جبکہ سابق اراکین اسمبلی زیب النسااعوان اورشکیل اعوان سمیت 6رہنمائوں و کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا ہے عدالت نے یہ فیصلہ تھانہ سٹی میں درج مقدمہ میں نامزد ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سنایا تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر محمد عارف کی مدعیت میںرواں سال 9جولائی کوتھانہ سٹی میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 341،188،147اور149کے تحت درج مقدمہ نمبر 171میںکیپٹن (ر)صفدر،سینیٹر چوہدری تنویر خان ،این اے 62سے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار بیرسٹر دانیال تنویر چوہدری، صوبائی حلقہ پی پی18کے امیدوار ملک شکیل اعوان،مقامی چیئر مین مشتاق اور مقامی یونین کونسل کے وائس چیئر مین مقبول احمد خان سمیت60کے قریب نامعلوم افرادکو نامزد کیا گیاتھا ایف آئی آر میں الزام تھا کہ مذکورہ نامزد ملزمان کی قیادت میں دن1بجکر45منٹ پر ایک ریلی پی پی18کے امیدوار ملک شکیل اعوان کے دفترآکر رکی جہاں پر کیپٹن صفدر نے تقریر شروع کر دی اور روڈ بلاک کر کے ٹریفک روک دی جس سے لوگوں کی آمدورفت میں خلل ڈالا گیا بعد ازاں یہ لوگ راجہ بازار کے راستے صرافہ بازار چلے گئے صوبائی ھکومت کی جانب سے ریلیوں پر پابندی کے باوجود مذکورہ ملزمان نے ریلی نکال کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرم کا ارتکاب کیابری ہونے والے ملزمان نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ265-Kکے تحت بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں جس پر فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت سینٹر چوہدری تنویر،بیرسٹر دانیال چوہدری، یونین کونسل 46کے وائس چیئر مین مقبول احمد خان اورشوکت بٹ سمیت 22 کارکنان کو بری کر دیاجبکہ عدالت سے غیر حاضرا راکین اسمبلی زیب النسااعوان،ملک شکیل اعوان ،یونین کونسل کے چیئرمین شیخ ارشداورشیخ ارسلان سمیت6کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا ہے یاد رہے کہ کیپٹن صفدر کی راولپندی آمد کے موقع پر تھانہ نیوٹائون ، تھانہ وارث خان اور تھانہ سٹی پولیس نے مسلم لیگی رہنمائوں و کارکنان کے خلاف 3الگ الگ مقدمات درج کئے تھے جن میں سینیٹر چوہدری تنویر احمد خان ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار حنیف عباسی،این ای62کے سابق امیدوار بیرسٹر دانیال تنویر چوہدری ، صوبائی حلقہ پی پی16کے سابق امیدوار شیخ ارسلان حفیظ ،پی پی17کے سابق امیدوار راجہ حنیف،پی پی 18کے سابق امیدوار ملک شکیل اعوان سمیت40کے قریب قائدین اور 300کے قریب نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیاتھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں