راولپنڈی،ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ بغیر موٹرسائیکل سواروںکوایک کروڑ دس لاکھ سے زائد جرمانہ کیا۔سی ٹی او

چھ ہزار موٹرسائیکلز بند،132مقدمات درج،64ہزار سے زائد چالان کئے

منگل 11 دسمبر 2018 23:32

راولپنڈی11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) سٹی ٹریفک پولیس نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے چھ ہزار سے زائد موٹر سائیکلز تھانوں مین بند کئے،ایک کروڑدس لاکھ جرمانہ ،, 132مقدمات درج اور سینکڑوں افراد کو چالان جاری کئے ہیں۔اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف نے ''اے پی پی''سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ سے پنجاب حکومت کی ہدایت پر راولپنڈی کے مال روڈ اور پشاور پر ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والے افراد کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا گیا تھا اس دوران کینٹ و شہر کی عوام کو ایک مہم کے تحت آگاہ کیا گیا تھا کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی،انہوں نے بتایا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جو شہری ہیلمٹ کا استعمال نہیں کر رہے تھے ان کے خلاف سخت کاروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ نومبر سے اب تک سٹی ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے پر 6984موٹرسائیکلزبند کئی64,581افراد کے چالان ہوئے،132 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔انہوں نے بتایا ہے کہ اس دوران ایک کروڑ دس لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکلز چلانے والے افراد کے خلاف روزانہ کاروائی کی جارہی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں