راولپنڈی شہر و کینٹ میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو گئی
بدھ 12 دسمبر 2018 22:40
(جاری ہے)
چکلالہ و راولپنڈی کینٹ کے مکینوں محمد نعیم ،راجہ فدا ،محمد علی ،راجہ احسان ،محمد ظہورو دیگر نے سٹیشن کمانڈر اور راولپنڈی و چکلالہ کینٹ کے حکام سے مطالبہ کیا کہ ان علاقوں سے آوارہ کتوں کی تلفی کے فوری اقدامات کیے جائیں ۔
ڈھوک پراچہ، ڈھوک کشمیریاں، داتا گنج بخش روڈ،ضلع کونسل راولپنڈی کے علاقوں یوسی لکھن ،لیاقت کالونی ،دھمیال،یوسی گنگال میں سنگھرٹائون،شاہین ٹائون،رحمت جان ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں بھی آوارہ کتوں کی بھرمار سے مکین پریشانی کا شکار ہیں ،ان علاقوں میں سرشام گلیوں میں آوارہ کتوں کی ٹولیاں منڈلانے لگیں ،یو سی لکھن و دھمیال کے علاقوں لیاقت کالونی ،لالہ رخ کالونی ،بہار کالونی ،موہڑہ چھپر و ملحقہ آبادیوں کے مکینوں ندیم قیصر ،محمد علی ، عبدالستار ، حبیب راہی و دیگر نے اے پی پی کو بتایاکہ ان علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو چکی ہے جو دن کے علاوہ شام کے اوقات میں گلی محلوں میں آزادانہ گھومتے ہیں ۔شہریوں نے کہاکہ ان آوارہ کتوں کی وجہ سے شہری ڈر و خوف میں مبتلا ہیں جبکہ کئی خواتین اور بچے ان آوارہ کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے زخمی ہو چکے ہیں ۔شہریوں نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ منتخب بلدیاتی نمائندگان کو اس بارے میں متعدد مرتبہ آگاہ کیا گیا تاھم نہ تو عوامی نمائندوں نے اس بارے میں کوئی ایکشن لیا اور نہ ہی کسی دیگر متعلقہ ادارے نے کتوں کی تلفی کے اقدامات کیے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کی تلفی کے فوری اقدامات کیے جائیں ۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی نے 194 ملین روپے کے غیر قانونی/سمگلڈ/جعلی/غیر ڈیوٹی ادا شدہ سگریٹوں کی بڑی ..
ْبانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو نہ مفاہمت،شیر افضل مروت
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملازمین یونین سی بی اے کے زیر اہتمام حج برائے سال 2024 کے حوالے سے قرعہ اندازی ..
راولپنڈی،مندرہ پولیس کی کارروائی
راولپنڈی،واہ کینٹ پولیس کااسلم مارکیٹ و گردونواح میں آپریشن ،دوکانوں اورافراد کے کوائف کی چیکنگ
راولپنڈی،ٹیکسلا پولیس کی کارروائی ،لڑکے سے زیادتی کرنیوالا اشتہاری مجرم گرفتار
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے
راولپنڈی،جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی ،8گرفتار
راولپنڈی،گنجمنڈی پولیس کی کارروائی ،رابری معہ قتل مقدمہ میں ملوث2ملزمان گرفتار
راولپنڈی،پیرودھائی پولیس کی کارروائی
راولپنڈی،ریس کورس پولیس کی کارروائی ،شہری کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
راولپنڈی،پیرودھائی پولیس کی کارروائی ،خاتون سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل