راولپنڈی، ممتاز مارکیٹ میں ٹف ٹائلز منصوبہ شروع،راجہ اعجاز نے افتتاح کردیا

یونین کونسل میں صفائی مہم چلائیں گے۔میڈیکل کیمپ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا،قائد تحریک صوبہ پوٹھوہار کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب چیئرمین یوسی دھاماں نے پانچ ہزار عطیہ کیا۔عوامی مفاد کیلئے تحریک صوبہ پوٹھوہار کا ساتھ دیں گے ،عمران الیاس،کونسلر غلام مصطفے نے 20ہزار دیئے

بدھ 12 دسمبر 2018 22:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) یونین کونسل دھاماں سیداں میں ترقیاتی اور عوامی بہبود کے کام چیئرمین چودھری عمران الیاس سے ملکر کریں گے۔ٹف ٹائلز منصوبے کی تکمیل کے بعد صفائی مہم چلائیں گے۔میڈیکل کمیپ کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ پوٹھوہار کے قائد راجہ اعجاز نے ممتاز مارکیٹ میں ٹف ٹائلز لگانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے یوسی دھاماں سیداں کے چیئرمین چودھری عمران الیاس ،کونسلر راجہ غلام مصطفے ،کونسلر راجہ زبیر،سابق کونسلر راجہ افتخار،چودھری کرم داد ،تحریک صوبہ پوٹھوہار یوسی دھاماں سیداں کے صدر راجہ ہارون،تحریک صوبہ پوٹھوہار چٹہ ہتھیال کے سر پرست اظہر محمود بٹ نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سپاس نامہ یونین کونسل دھاماں سیداں ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین ارشد محمود نے پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض ارشد سلہری نے انجام دیئے۔

راجہ اعجاز نے کہا کہ علاقے کی ترقی کے لئے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں۔تحریک صوبہ پوٹھوہار خطہ پوٹھوہار کو ترقی یافتہ صوبہ بنائے گی۔تحریک سے خطہ پوٹھوہار کی شناخت پاکستان بھر میں بن چکی ہے۔یونین کونسل دھاماں سیداں کے چیئرمین چودھری عمران الیاس نے کہا کہ ہم عوامی مفاد کے ہر کام میں تحریک صوبہ پوٹھوہار کا ساتھ دیں گے۔ٹف ٹائلز منصوبے کیلئے چودھری عمران الیاس نے پچاس ہزار موقع پر دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔

کونسلر راجہ غلام مصطفے نے بیس ہزار ،کونسلر راجہ زبیر نے دس ہزار کا عطیہ دیا۔چودھری کرم داد المعروف شیرا نے ایک لاکھ روپے موقع پر دیئے۔محمد بنارس نے پندرہ ہزار ارشد محمود نے پندرہ ہزار،محمد بشیر نے دس ہزرار روپے عطیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں