راولپنڈی،شہر میںتجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کا حکم

بدھ 12 دسمبر 2018 22:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء)چیف افسر اور سپرنٹنڈنٹ شعبہ انسداد تجاوزات کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے عملہ کی شہر میںتجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کا حکم دیتے ہوئے گزشتہ روز بھی گنج منڈی، راجہ بازار اور مین باڑہ بازار سمیت متعددولاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھر پور کاروائی کی دریں اثنا شہریوں کی جانب سے شکائیت موصول ہوئی کہ میونسپل کارپوریشن تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہیں جبکہ عملہ کے جاتے ہی لوگ دوبارہ سے بازاروں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ کر لیتے ہیں اس ضمن میںچیف افسر اور سپرنٹنڈنٹ کا تجاوزات کے مکمل خاتمے تک کاروائی جاری رکھنے اور کا روائی بلا امتیاز ہو گی اور کسی کو بھی شہر کے فٹ پاتھ اور بازاروں پرغیر قانونی قبضہ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے گزشتہ ورز بھی تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی گئی جس میں گنج منڈی، راجہ بازار اور مین باڑہ بازار سرِ فہرست ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں