تحفظ صارف کونسل نے ’’شنزگروپ‘‘کو5کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کر دیا

بدھ 12 دسمبر 2018 23:02

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ضلعی تحفظ صارف کونسل نے رہائشی اسکیم میں تیار فلیٹس کے نام پر رقوم ہتھیانے پر نجی گروپ ’’شنز ‘کو5کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کر دیا ۔فوکل پرسن تحفظ صارف کونسل ادریس رندھاوا نے اے پی پی کو بتایاکہ مشید احمد نامی ایک صارف نے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کوقانونی راہنمائی کے لیے درخواست دیتے ہوئے مئوقف اختیار کیا کہ عسکری رئیل اسٹیٹ اور شنز گروپ کے درمیان جنوری 2018میں ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے جس کے تحت دونوں اداروں نے مل کر ہائوسنگ سکیم میں فلیٹس بنا کر فروخت کرنے تھے تاھم شنز گروپ نے صارفین سے بھاری رقم وصول کرنے کے باوجود شہریوں کوتاحال فلیٹس بنا کر نہیں دیے ۔

صارف مشید احمد نے اپنی درخواست میں آگاہ کیاکہ فلیٹ کے لیے مبلغ دس لاکھ نوے ہزار چار سو روپے شنز گروپ کو جمع کروائے گئے لیکن فلیٹ نہیں دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں صارف مشید احمد نے چیئر مین شنز گروپ چوہدری سجاد حسین سے بھی رابطہ کی کوشش کی لیکن انہوں نے شنز گروپ کا دفتر بند کر دیا ہے ۔ صارف نے جب فریق دوم ظہیر الدین بابر سی ای او عسکری رئیل اسٹیٹ سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ آپ نے شنز گروپ کے ساتھ ایم او یو کیا تھا اورآپ کی وجہ سے شہریوں کو شنز گروپ پر اعتماد ہوا ہے تو سی ای او نے کہا کہ وہ کمپنی بھاگ گئی ہے اب ہم کیا کر سکتے ہیں جس پر صارف نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین کو مبلغ پانچ کروڑ روپے ہرجانہ کا لیگل نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں کو پندرہ دن کے اندر اندر صارف کی داد رسی کا پابندکیا ہے۔

صارف نے بتایا کہ دیگرکئی شہریوں کی رقم شینز گروپ نے ضبط کی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں