ضلعی صارف عدالت میں 33مقدمات کے فیصلے، ساڑے تین لاکھ سے زائد ہرجانے کی ادائیگی کا حکم

موبائل فون اور الیکٹرانک کی اشیاء خریدنے والے صارفین کو انصاف کی فراہمی

بدھ 12 دسمبر 2018 23:02

راولپنڈی12دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ضلعی صارف عدالت نے 33مقدمات کے فیصلے کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران ساڑے تین لاکھ سے زائد ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دیا ہے،صارفین کوانصاف کی فراہمی کے لئے 123مقدمات زیر التواء ہیں ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی صارف عدالت کے جج عبدالحفیظ نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران 33مقدمات کے فیصلے سنائے۔

(جاری ہے)

صارف عدالت نے صارفین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لئے ایک کیس میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک کو حکم دیا ہے کہ وہ متاثرہ شخض کو پلاٹ کا فوری قبضہ دے یا 40لاکھ روپے کی رقم کا ہرجانہ ادا کرے۔صارف عدالت نے موبائل فون اور الیکٹرانک کی اشیاء خریدنے والے صارفین کو انصاف فراہم کرتے ہو ئے فریقین کو ساڑے تین لاکھ سے زائد ہرجانے کی ادائیگی کا حکم جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران ضلعی صارف عدالت میں 123کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 123زیرالتواء ہیں جن میں سے 33کیسوں کے فیصلے ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں