تمام تر وسائل بروئے کار لا کر شہر کی صفائی یقینی بنا رہے ہیں۔شیخ راشد شفیق

بدھ 12 دسمبر 2018 23:04

․راولپنڈی12دسمبر(اے پی پی( ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اقدامات قابل تعریف ہیں،شہری بھی صفائی مہم کی کامیابی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ساتھ دیں،صفائی کے حوالے سے راولپنڈی کے شہریوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر ،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے بھی شرکت کی،ایم ڈی نے شہر میں صفائی انتظامات کے حوالے سے ممبر قومی اسمبلی کو بریفنگ دی،شیخ راشد شفیق نے کہا کہ صفائی ستھرائی کیلئے آر ڈبلیو ایم سی کی کاوشیں سراہتے ہیں،انہوں نے اس موقع پر شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو کامیاب بنائیں،شہر کی صفائی ایک مشترکہ عمل ہے،آپکے تعاون سے ہی ہم صاف ستھرا راولپنڈی کا ہدف حا صل کر پائینگے،ہم اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر صفائی یقینی بنا رہے ہیں لیکن اگر شہری تعاون نہ کریں تو ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کوڑا کرکٹ ،تعمیراتی ملبہ نالے ،نالیوں میں نہ پھینکیں،شہریوں نے بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں