ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی،17ملزمان گرفتار۔ اسلحہ ومنشیات برآمد

بدھ 12 دسمبر 2018 23:04

راولپنڈی 12دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 17ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ،منشیات اور آتشبازی کا سامان بر آمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ پیر ودھائی پولیس نے اشرف سے 800گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے رضوان سے 200گرام چرس ، عرفان سے 200گرام ہیروئن ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے اظہر سے 20لیٹر کھلی شراب ، تھانہ مورگاہ پولیس نے بابر سے 05لیٹر کھلی شراب ، تھانہ سٹی پولیس نے ثقلین سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جلیس سے 01عدد کاربین 12بور معہ 02روند ، تھانہ صدر واہ پولیس نے طارق سے 01عدد پستول 30بورمعہ 150روند، 02عدد بندوق 12بور معہ 25روند ، تھانہ بنی پولیس نے طارق سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ صادق آباد پولیس نے نثار سے 02عدد رپیٹر 12بور پمپ ایکشن ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے غضنفر سے 01عدد ریوالور معہ 04روند ، تھانہ چونترہ پولیس نے الطاف سے 01عدد کلاشنکوف معہ 15روند ، تھانہ جاتلی پولیس نے اخلاق اور غلام مصطفی سے 60عدد ہوائیاں ، 200گولے اور 10عدد انار بر آمد کر کے جبکہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے ہدایت شاہ ، عنایت اللہ ، عارف کو کوائف کرایہ داری جمع نہ کرانے پر گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات در ج کر لیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں