راولپنڈی ،ضلعی حکومت نے سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر ہیلمٹ کے سٹال لگا دیئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) راولپنڈی میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننے پر پابندی عائد ہونے کے بعد ضلعی حکومت نے سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر ہیلمٹ کے سٹال لگا دیئے جہاں پر شہریوں کی سہولت کیلئے مختلف اقسام کے ہیلمٹ رکھے گئے ہیں،پٹورل پمپس مالکان کو بھی ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول نہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے ٹریفک مجسٹریٹ محمد اقبال سنگیڑا نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ہیلمٹ پہننے کیلئے واضع احکامات جاری کئے ہوئے ہیں راولپنڈی میں بھی ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اس پابندی پر عملدار آمد کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، شہر کے مختلف مقامات پر ہیلمٹ کے سٹال لگائے گئے ہیں جہاں پر شہری بآسانی خرید سکتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اس وقت تک درجنوں کے چالان کئے گئے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں وارننگ دی گئی ہے، ہیلمٹ پہننے سے موٹر سائیکل چلانے والے کا فائدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں