راولپنڈی پولیس کی کارروائی، سات مجرم اور تین عدالتی مفرورگرفتار

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ضلعی پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سات مجرم اور تین عدالتی مفرورگرفتار کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم نثار، تھانہ کہوٹہ پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری مجر م محمدنذیر ،تھانہ سٹی پولیس نے اشتہار ی مجر م شجاعت الدین ،تھانہ صدر بیر ونی پولیس نے مجر م اشتہار ی وسیم ،تھانہ کلر سیداں پولیس نے مجر م اشتہاری سفیر ، تھانہ ریس کورس پولیس نے مجر م اشتہار ی ارشد ، تھانہ صد رواہ پولیس نے مجر م اشتہار ی ذوالفقار اور تھانہ کلر سیداں عدالتی مفروران عظیم ، امجد اور حسنین کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں