راولپنڈی ،انصاف کے بو ل بالا کیلئے پوری قوم قومی اداروں کیساتھ کھڑی ہے،شیخ راشد شفیق

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ انصاف کے بو ل بالا کیلئے پوری قوم قومی اداروں کیساتھ کھڑی ہے وزیر اعظم عمران خان بہترین نظام حکومت سے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے عو ام کے مسائل کا ادراک کر تے ہو ئے ان کے حل کے لئے را ست اقدا م اٹھا رہے ہیںتا ہم اس کے لئے ہر فر د کو اپنی ذ مہ داری پو ری کر نے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

مفا د عا مہ کے منصو بو ں میں حائل رو کا وٹو ں کو دور کرنے کے لئے محکمے ایک دو سر ے سے تعا ون کر یںتا کہ عو امی سہو لت کے یہ منصو بے عو ام کے ٖفلا ح کا سبب بن سکیں تاجروں کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کر دار ادا کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو مغل سرائے مارکیٹ میں عمر گارمنٹس کے افتتاح کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی ٹریڈ ونگ صدر ضلع راولپنڈی شاہد قیوم مغل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ محمد ذوالقرنین جنرل سیکرٹری انفارمیشن چوہدری کامران ، شہزاد، سردار پرویز، چوہدری سلطان، چوہدری شوکت، گلفام خان حفیظ الرحمن جدون اور تاجروں کی بڑی وتعداد موجود تھی قبل ازیں نیو مغل سرائے مارکیٹ پہنچنے پر حافظ محمد ذوالقرنین اور دیگر نے شیخ راشد شفیق کو ہار پہنائے اور انھیں خوش آمدید کہا شیخ راشد شفیق نے کہا کہ راولپنڈی کیتاجروں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں شہر میں تجاوزات خاتمہ ضروری ہے اس وقو نتاجر برادری کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس کی اصل وجہ شہر میں تجاوزات ہیں اس ضمن میں حکومت پنجاب مختلف اقدامات کر رہی ہے تاجروں کو ان مشکلات سے نکالیں گے اور ہر ممکن اقدمات کو یقینی بنائیں گے شہر میں ماضی کے ذمہ داران نے تجاوزات خو کروائیں یہ مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہو گا جب تک ٹی ایم اے کے کرپٹعملے کو شہر سے باہر تبادلہ نہیں کیا جاتا تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کو شاں رہیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں