راولپنڈی، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ،غیر قانو نی گیس ری فلنگ کر نے والوں اور کرایہ ایکٹ کی خلاف ور زی پر16ملزما ن گرفتار

5 پستول 30بور مع30رونداور 1 میگزین ، 1 رائفل8ایم ایم اور آلات گیس ری فلنگ بر آمد

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ،غیر قانو نی گیس ری فلنگ کر نے والوں اور کرایہ ایکٹ کی خلاف ور زی پر16ملزما ن گرفتار کرکے 5 پستول 30بور مع30رونداور 1 میگزین ، 1 رائفل8ایم ایم اور آلات گیس ری فلنگ بر آمد کرلئے تھانہ پیر ودھائی پولیس نے نعمان سے 1 پستول 30بور مع 10روند، تھانہ بنی پولیس نے شاہ رخ سے 1 پستول 30بور مع 2روند، تھانہ ویسٹریج پولیس نے خاور سے 1 پستول 30بور مع 4روند، تھانہ نصیر آباد پولیس نے چاند سے 1 پستول 30بور مع 11روند اور 1 میگزین ، تھانہ روات پولیس نے اظہر سے 1 پستول 30بور مع 3روند، تھانہ صادق آباد پولیس نے انس سے 1 رائفل 8ایم ایم، تھانہ بنی پولیس نے رحیم اللہ ، نعمان ، تھانہ کلر سیداں پولیس نے جہا نگیر، عدیل ، آصف کو غیر قانونی گیس ری فلنگ کرتے گرفتار کر کے آلات گیس ری فلنگ بر آمد کرلئے، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے صدیق، دوا جان ، اکرام جبکہ تھانہ پیرودھائی پولیس نے نصیر کوکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں