ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود احمد وڑائچ کے ہمراہ کاشف علوی سول جج راولپنڈی بسلسلہ انسپکشن سنٹرل جیل اڈیالہ کادورہ

معزز جج نے خواتین وارڈ ، نو عمر وارڈ، کچن اسیران ، جیل ہسپتال، اور بیرکس کا معائنہ کیا ،اسیران کے مسائل سنے،معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 43 اسیران کو زاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود احمد وڑائچ کے ہمراہ کاشف علوی سول جج راولپنڈی بسلسلہ انسپکشن سنٹرل جیل اڈیالہ کادورہ کیا۔ معزز جج نے خواتین وارڈ ، نو عمر وارڈ، کچن اسیران ، جیل ہسپتال، اور بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ انہوں نے سنٹرل پر یزن میں ٹیوٹا کی طرف سے اسیران کی فنی تربیت کے لئے قائم ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میںجاری موٹر وائنڈنگ، الیکٹریشن اور ویلڈنگ کلاسز کا معائنہ کیا۔

معزز جج نے نو عمر وارڈ میں وویمن ایڈٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام چلنے والی الیکٹریکل ، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسز کا معائنہ کیا اسی طرح ٹیوٹا کی طرف سے خواتین وارڈ میں قائم بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ کلاس کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا، کھا کے چیک کیا اور سنیئر سپر نٹنڈنٹ جیل منصور اکبر صاحب کی تعریف کی، اس کے علاوہ جیل کے اندر پینے کے لئے فلٹر شدہ پانی مہیا کرنے ،صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور اسیران کو دی جانے والی دیگر سہولیات پر جیل انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی۔

اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 43 اسیران کو زاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ فاضل جج کے حکم پر 43 اسیران کوجیل ہذا سے رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں