راولپنڈی،ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سپورٹس جمنازیم میں آرمی پبلک سکول کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کراٹے چمپیئن شپ کا انعقاد

مہر انساء کو 28نومبر کو ہونے والی نیشنل چیمپیئن شپ میں سلور میڈ لسٹ ہونے پر شیلڈ پیش کیا گیا

اتوار 16 دسمبر 2018 20:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام سپورٹس جمنازیم راولپنڈی میں آرمی پبلک سکول کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کراٹے چمپیئن شپ کا انعقاد کیا جس میں ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ تنویر احمد،آصف عباسی،ارسلان لیاقت کے علاوہ راولپنڈی کے سنیئر عہدیدران عارف اللہ خان،رب نواز بٹ بھی موجود تھے۔

چیمپیئن شپ کا مقصد شہدا آرمی پبلک سکول کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔مہر انساء کو 28نومبر کو ہونے والی نیشنل چیمپیئن شپ میں سلور میڈ لسٹ ہونے پر شیلڈ پیش کی جبکہ میڈل حاصل کرنے والے بچوں میں خالد احمد ،بلال احمد،رابعہ فاروق ،مقدس نوید ،فائزاحمد اورمحمد عبید شامل ہیںاس موقع پر مہمان خصوصی جاپان ایمبسی کے ہیڈ آف پبلک آفیئر تاکاہیروتا مورا تھے۔

(جاری ہے)

کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور اپنے خطاب میں انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کی 2020ء اولمپک میں کراٹے میں پاکستان اور بالخصوص راولپنڈی کے کراٹے کے کھلاڑی ضرور شرکت کریں گے۔ آخر میں عبدالوحید بابر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور چیئر مین سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک وقار حسین کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں