راولپنڈی پولیس کی کاروائی،32ملزمان گرفتار

70گرام چرس،145لیٹر کھلی شرا ب، 3 پستول 30بور مع 17روند،1 رپیٹر 12بور مع 5روند، 1 پستول 9ایم ایم مع 8روند، 5گولے ، 3 ہوائیاں ، تاش ، 6 موبائل ، نقدی 11500روپے برآمد

اتوار 16 دسمبر 2018 20:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ، آتش بازوں اور قماربازوں کے خلاف کاروائی میں32ملزمان گرفتار کر کے 5470گرام چرس،145لیٹر کھلی شرا ب، 3 پستول 30بور مع 17روند،1 رپیٹر 12بور مع 5روند، 1 پستول 9ایم ایم مع 8روند، 5گولے ، 3 ہوائیاں ، تاش ، 6 موبائل ، نقدی 11500روپے برآمد کرلئے تھانہ پیرودھائی پولیس نے وقار سے 1800گرام چرس، بلال سے 1700گرام چرس، فرحان سے 1550گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے عمر سے 220گرام چرس، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے رمضان سے 200گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سلوینس سے 10لیٹر کھلی شراب، اختر سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے اسد سے 5لیٹر کھلی شراب، ابرار سے 5لیٹر کھلی شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے عزیز سے 10لیٹر کھلی شراب، ممتاز سے 10لیٹر کھلی شراب، عاشر سے 20لیٹر کھلی شراب، جاوید سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ کینٹ پولیس نے اسامہ سے 7لیٹر کھلی شراب، وحید سے 5لیٹر کھلی شراب ، تھانہ روات پولیس نے شرجیل سے 3لیٹر کھلی شراب، تھانہ نیو ٹائون پولیس نے وشال سے 5لیٹر کھلی شراب، تھانہ بنی پولیس نے ذوالفقار سے 5لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے شایان سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیر ودھائی پولیس نے ذوالقرنین سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے عمران سے 1 پستول 30بور مع 8روند ، شبیر سے 1 پستول 30بور مع 5روند، تھانہ سول لائن پولیس نے جیلانی سے 1 پستول 9ایم ایم مع 8روند ، تھانہ پیر ودھائی پولیس نے اجمل سے 1 رپیٹر 12بور مع 5رونداور 1 پستول 30بور مع 4روند ، تھانہ بنی پولیس نے آتش بازی کر تے رضوان اور عامر سے 5 گولے ، 3 ہوائیاں ، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ریاست ، محسن ، عرفان ، اسامہ ، علی رضا، الطاف کو بذریعہ تاش جوا کھیلتے قابو کر کے تاش ، 6 موبائل ، نقدی 11500روپے بر آمد کرلئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں