دھند کے دوران حادثات کی روک تھام کیلئے آگہی مہم

پیر 17 دسمبر 2018 20:40

راولپنڈی 17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) دھند کے دوران روڈ حادثات کی روک تھام کے پیش نظر راولپنڈی ٹریفک پولیس کی پبلک ٹرانسپورٹ اڈاجات، پبلک سروس گاڑیوں اور روڈ یوزرز میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کی خصوصی ہدایت پر ایجوکیشن ونگ نے سپیشل آگاہی مہم شروع کر دی ہے اس مہم کے دوران شہریوں کو آگاہی دی جار ہی ہے کہ ’’دھند کے اوقات میں اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کی رفتار انتہائی آہستہ رکھتے ہوئے اپنے سے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیونگ پر مکمل توجہ رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اگر گاڑی میں فوگ لائٹس نہیں ہیں تو پھر پارکنگ لائٹس اور ہیڈ لائٹس کو آن کر دیں یا دونوں اشارے آن رکھیں تاکہ آپ سے پیچھے یا سامنے سے آنے والی گاڑی یا موٹر سائیکل کے ڈرائیور کو آپ کی گاڑی یا موٹر سائیکل کی سڑک کے اوپر موجودگی کا اور رفتار کا صیحح اندازہ سکے، شہری دھند کے اوقات میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ دھند میں اکثر روڈ حادثات بے احتیاطی اور دورانِ ڈرائیونگ دھند کے دوران بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں ‘‘اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایا کہ شہری دھند کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں شاہراہوں کے ضابطے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے بنائے گئے ہیں تاکہ ہر روڈ یوزرز قانون کے مطابق ڈرائیونگ کرے اور دوسرے کے لئے پریشانی کا سبب نہ بنے انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم کے دوران شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں یہ مہم جاری ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں