راولپنڈی پولیس کے ترقی پانے والے انسپکٹر محمد عمران عباس کو بیجزلگا دیئے گئے

پیر 17 دسمبر 2018 20:40

راولپنڈی 17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن نے راولپنڈی کے نئے ترقی یاب ہونے والے انسپکٹر محمد عمران عباس کو انسپکٹر عہدہ کے بیجز لگائے۔عمران عباس کی والدہ نے بھی سی پی او راولپنڈی کے ہمراہ بیجز لگائے۔راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر محمد عمران عباس جو حال ہی میں انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی یاب ہوئے ہیں کو سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے خصو صی طور پر اپنے دفتر میں انسپکٹر عہدہ کے بیجز لگائے ۔

عمران عباس انسپکٹر کی والدہ کو بھی اس تقریب کے لیے خصو صی طور پر مدعو کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے سی پی او راولپنڈی کے ہمراہ بیجز لگائے ۔ عمران عباس کے والد میاں عباس سب انسپکٹر 1990ء میں دوران ِ پولیس مقابلہ شہید ہوئے ۔محمد عمران عباس نے 1999ء میں بطور ASIراولپنڈی پولیس میں بھر تی ہوئے اور 2003ء میں بطور سب انسپکٹر ترقی یاب ہوئے ۔ راولپنڈی کے مختلف تھانہ جات میں اپنے فرائضِ منصبی سر انجام دئیے۔ اس موقع پر عمران عباس انسپکٹر نے اپنے خیا لات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ والدہ کی دعائوں سے ہی آج ترقی کی منازل طے کر تے ہوئے اس عہدہ پر پہنچا ہوں ۔ اور ہمیشہ انصاف اور قانون کی بالا دستی قائم رکھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتا رہوں گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں