تھانہ چونترہ پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے 02 مطلوب مجرم کراچی سے گرفتار کر لیے

پیر 17 دسمبر 2018 20:40

راولپنڈی 17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) تھانہ چونترہ پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے 02انتہائی مطلوب مجرمان اشتہاری کراچی سے گرفتار کر لیے۔ مجرمان کافی عرصہ سے روپو ش تھے۔ مجرمان کی گرفتار ی کے لیے تشکیل شدہ ٹیم نے تھانہ بن قاسم کراچی کے علاقہ سے مجرمان کو گرفتار کیا۔ تھانہ چونترہ پولیس کو مجرمان اشتہاری تنویر اقبال اور محمد سلیم قتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب تھے۔

مجر مان نے 2017ء میں اقدام قتل کی وادات کی اور روپوش ہو گئے بعد ازاں مجر مان نے 2018ء میں قتل کی واردات کی اور عدالت مجاز سے اشتہاری مجرمان قرار دیئے گئے ۔ سی پی او راولپنڈی نے مجرمان اشتہاری کی گرفتار ی کے لیے SHOچونترہ کو خصوصی ٹاسک دیا۔ جنہوں نے خصوصی ٹیم برائے گرفتاری مجرمان اشتہاری تشکیل دی۔

(جاری ہے)

خصوصی ٹیم میں شامل عارف SIاور لطیف SIمعہ ملازمان نے مجرمان کا انتھک محنت کے بعد سراغ لگا یا کہ مجرمان کراچی میں روپوش ہیں۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ذریعے ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ سے اجازت حاصل کر کے اشتہاری مجرمان کو علاقہ تھانہ بن قاسم کی حدود سے مقامی پولیس و رینجر ز کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ مجرمان کو کراچی عدالت سے سفر ی ریمانڈ حاصل کر کے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔مجر مان کا راولپنڈی متعلقہ عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا کر آلہ ِقتل و ضرب بر آمدگی کا تحر ک کیا جارہا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں