پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ز راولپنڈی میں جنرل پریڈ کا ا ہتمام

پیر 17 دسمبر 2018 20:40

راولپنڈی 17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ز راولپنڈی میں جنرل پریڈ کا ا ہتمام کیاگیا جنرل پریڈ میں ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی عبدالقادر قمر نے پولیس کے چاق و چوبن دستے سے سلامی لی ۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن کے احکامات پر راولپنڈی پولیس لائن ہیڈ کوارٹر زمیں ہفتہ واری جنرل پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں راولپنڈی ضلع کے تمام تھانہ جات ، چوکیات اور گاردات سے افسران و ملازمان شرکت کرتے ہیں جنرل پریڈ کی اس تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی عبدالقادر قمر نے حصوصی شرکت کی ۔پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے سلا می پیش کی ۔ایس ایس پی آپریشنز نے پریڈ میں شامل افسران و ملازمان کا ٹرن آئوٹ بھی چیک کیا ۔جنرل پریڈ کے انعقاد کا مقصد پولیس کے جوانوں میں ڈسپلن کے معیار میں بہتری لانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں