راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 23 ملزمان گرفتار

پیر 17 دسمبر 2018 20:45

راولپنڈی 17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی23ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کہو ٹہ پولیس نے صدیق سے 1060گرام چرس، تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے عدنان سے 200گرام چرس، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے عمران سے 460گرام چرس، آفتاب سے 230گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے خالد سے 580گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے عثمان سے 200گرام چرس، مجرب سے 200گرام چرس، حسن سے 260گرام چرس، حیدر سے 222گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے حارث سے 40لیٹر کھلی شراب ، شاہد سے 15لیٹر کھلی شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے نیاز سے 20لیٹر کھلی شراب، تھا نہ پیرودھائی پولیس نے تو قیر سے 15لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر واہ پولیس نے اکرام سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے موسیٰ بٹ سے 15لیٹر کھلی شراب، تھانہ جاتلی پولیس نے راشد سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے فرحان سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند ، تھانہ کہوٹہ پولیس نے طارق سے 01عد د پستول 30بور معہ 05روند، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے نور محمد سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند، تھانہ مورگاہ پولیس نے ریا ض سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند، تھانہ صدر واہ پولیس نے بلال سے 01عدد پستول 30بور، حسن سے 01عدد بندوق 12بور معہ 02روند، تھانہ رتہ امرال پولیس نے حمزہ سے 01عدد پستول 30بور معہ 25روند، تھانہ پیرودھائی پولیس نے توقیر سے 01عدد پستول 30بور معہ 11رونداور تھانہ بنی پولیس نے ذوالفقار کو غیر قانونی گیس ری فلنگ کر تے ہوئے قابو کر کے آلات گیس ری فلنگ بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں